صوبائی حکومت اور محکمہ کھیل نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقعوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہا ہے محکمہ کھیل نے جشن آزادی کی مناسب سے صوبے بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرایا ہے،مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ

کوئٹہ(ویب ڈیسک) مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ اور سیکرٹری سپورٹس درا بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ کھیل نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقعوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہا ہے محکمہ کھیل نے جشن آزادی کی مناسب سے صوبے بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرایا ہے ان مقابلوں کے نتیجے میں نیا ٹیلنٹ ابھر کرسامنے آرہا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں کوئٹہ میں گرلز میراتھن ریس میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرڈی جی ڈی سپورٹس ڈاکٹر یاسر بازئی موجود تھے۔ اس سے قبل گرلز میراتھن ریس شہدا زیارت چوک سے شروع ہوکر ایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں اختتام پذیر ہوئی میراتھن ریس میں سینکڑوں لڑکیوں نے حصہ لیا۔مشیر کھیل مینا مجید نے گرلز میراتھن ریس میں پوزیشن حاصل کونے والی لڑکیوں میں بالتریب 50،30 اور 20 ہزار روپے اور دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلٰی مینا مجید بلوچ نے کہا کہ صوبہ بھر میں 1 اگست سے جشن آزادی کی تقریبات میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت ملک پاکستان سے بے پناہ محبت کی روشن مثال ہے اور آج اس میراتھن ریس کا آغاز شہدا زیارت چوک سے کرنے کا مقصد اپنے ان پولیس کے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اور دہشت گردی کی مخالفت ہے۔صوبائی سیکرٹری سپورٹس درا بلوچ نے کہا کہ محکمہ کھیل نوجوانوں کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے صوبے بھر میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کاانعقاد کر رہا ہے اور جشن آزادی کی مناسب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے آج کی گرلز میراتھن ریس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی اور مشیر کھیل مینا مجید کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ کھیل نوجوان کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہا ہے جس سے ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *