صدر پیزشکیان نے حال ہی میں سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقات کی، سرکاری میڈیاسپریم لیڈر سے روابط روز بروز بڑھ رہے تھے،شروع میں خامنہ ای سے بات کرنا بہت مشکل تھا،پزشکیان

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے جولائی کے آخر میں اپنے عہدے کا تیسرا سال شروع ہونے کے قریب رہبرِ اعلی مجتبی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ایک نیم فوجی رہنما نے مستقبل میں خامنہ ای کی فوٹیج منظرِ عام پر لانے کا وعدہ کیا۔پیزشکیان نے حالیہ ہفتوں میں خامنہ ای تک اپنی رسائی کے بارے میں مختلف بیانات دیے ہیں جنہیں مارچ میں اپنے والد کی جگہ لینے کے بعد سے عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا۔اکیس جولائی کو صدر نے کہا کہ سپریم لیڈر سے روابط روز بروز بڑھ رہے تھے لیکن اگست کے شروع میں انہوں نے کہا کہ خامنہ ای سے بات کرنا بہت مشکل تھا۔سرکاری میڈیا کے مطابق جولائی کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں عسکری امور اور معیشت بشمول وسائل کی حفاظت، زرمبادلہ اور توانائی کے استعمال کا انتظام نیز غیر ملکی شراکت داروں سے اقتصادی تعلقات کا احاطہ کیا گیا۔مئی میں سرکاری میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی تھی کہ پیزشکیان نے خامنہ ای سے کئی گھنٹوں تک ملاقات کی۔ یہ خامنہ ای کے سپریم لیڈر بننے کے بعد دونوں کے درمیان پہلی ملاقات تھی جس کی عوامی سطح پر اطلاع دی گئی۔بسیج آرگنائزیشن کے نائب قاسم قریشی نے کہا کہ فوٹیج اور دیگر ایسی دستاویزی چیزیں مستقبل میں جاری کی جائیں گی جن میں خامنہ ای کو عوام کے درمیان اور سڑکوں پر اور مسلح افواج کے کمانڈروں سے ملاقاتوں میں دکھایا گیا ہے۔قریشی نے کہا ہے کہ یہ فوٹیج دشمنوں اور ایرانی عوام کو بدنام کرنے والوں کی رسوائی کا باعث بنے گی۔ ان تبصروں کا مقصد بظاہرخامنہ ای کی صحت اور عوام کے سامنے آنے میں کمی سے متعلق قیاس آرائیوں کا مقابلہ کرنا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *