صدر ٹرمپ کیمپ ڈیوڈ کا دورہ مختصر کر کے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے؛ وجہ بتانے سے امریکی انتظامیہ کا انکار

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں قیام مقررہ وقت سے پہلے ختم کر کے وائٹ ہاؤس میں واپسی اختیار کرلی۔عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کا دورہ مختصر کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، ٹرمپ اتوار کے روز طے شدہ وقت سے قبل کیمپ ڈیوڈ سے روانہ ہو گئے۔ ہفتہ وار تعطیلات کے دوران صدر کے سفری پروگرام میں تبدیلی معمول کی بات ہے جس کی ایک بڑی وجہ موسم بھی ہوسکتی ہے، کیمپ ڈیوڈ کے پہاڑی علاقے میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی۔ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطی میں موجود امریکی شہریوں کے لیے انتباہ جاری کیا تھا۔انتباہ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جاری کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *