صدر ٹرمپ نے اپنے ہی محکمہ انصاف کو متنازعہ بنا دیا

واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک پوسٹ میں محکمہ انصاف کے جمع کردہ حقائق کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔محکمہ انصاف نے یہ رپورٹ ان تنصیبات کے بارے میں پیش کی جنہیں انتظامیہ نے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے نقصان کا شکار ہونے کا دعوی کیا تھا جبکہ محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ ان تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی وجہ توڑ پھوڑ نہیں ہے بلکہ ان کے نصب کرنے میں ہی خرابی موجود تھی۔صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں امریکی اٹارنی جینائن پیرو سے 100 فیصد اختلاف کرتا ہوں جس طرح انہوں نے پول کو ظاہر کیا ۔ ان کے اختلاف و تنقید کا نشانہ بننے والے امریکی اٹارنی کا تعلق کولمبیا کے ایک ضلع سے ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ خاتون اٹارنی کیا سوچ رہی تھی۔ میرے نزدیک تو یہ خرابی خالصتا بلوے کا نتیجہ ہے۔ ٹرمپ نے یہ دعوی اپنے ٹروتھ سوشل اکاﺅنٹ سے کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *