Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)نصیرآباد، صحبت پور، لہڑی، حاجی شہر، چھتر،فلیجی، ربی، پٹ فیڈر اور کچھی کینال میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی تباہی کاریاں جاری ندی نالے بپھر گئے صحبت پور میں مکان کی دیوار گرنے سے بھائی جاں بحق جبکہ بہن شدید زخمی فلیجی میں درجنوں کچے مکانات منہدم پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ چھتر فلجی سے سیلابی پانی پٹ فیڈر بیرون میں داخل ہوکر ربی کینال میں بہاو شروع سیلاب کا الرٹ جاری لہڑی دریائے کے پانی نے متعدد دیہات ڈوبا دیے حاجی شہر ڈیم میں اونچے درجے کا سیلاب بھاگ چھگلری جلال خان بختیارآباد میں سیلاب کا خطرہ وارننگ جاری جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر سہری پیر کوہ لوٹی ودیگر علاقون میں بھی شدید بارش نیشبی علاقے زیر اب اگئے تفیصلات کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہی کاریاں جاری ہیں بارشوں کے باعث صحبپ پور کے علاقے گوٹھ غلام محمد کنڈرانی میں بابر خان کنڈرانی کے کچے مکان کی دیوار گرنے سے بیٹا موقع پر ہی جانبحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی جن کو مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت سول اسپتال صحبت پور منتقل کردیا گیا جبکہ صحبت پور مانجھی پور ودیگر علاقون میں گزشتہ دو روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر سہری پیر کوہ لوٹی ودیگر علاقون میں بھی گزشتہ شب شدید بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر اب اگئے جبکہ کوہ سلیمان کا سیلابی پانی چھتر شیرانی کنڈنی موندر کھیا فلیجی کے درجنوں دیہات میں داخل ہوکر درجنوں مکانات منہدم ہوگئے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ چھتر اور فلیجی کا سیلابی پانی ار ڈی 418 پٹ فیڈر بیروں اور کچھی کینال کا بھی پانی پٹ فیڈر کینال میں داخل ہو گیا میر حسن کے ایریا میں پٹ فیڈر کینال کو بیرون سائڈ شگاف پڑنے سے سیلابی پانی ربی کینال میں داخل ہوگیا ہے جس سے ربی منجھو شوری لانڈھی نوتال ودیگر علاقوں کو سیلاب کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے جبکہ سیلابی پانی کی وجہ سے بیرون سایڈ کھڑی ہزاروں ایکڑز پر مشتمل فصلیں بھی تباہ ہو گئیں ادھر کوہ سلیمان پہاڑی پانی دریاے لہڑی میں اب تک ایک لاکھ سولہ ہزار کیوسک پانی چل رہا ہے لہڑی تریہڈ و دیگر درجنوں دیہات سیلابی پانی سے ڈوب گئے سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے جبکہ کچھی کے علاقے حاجی شہر ڈیم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح مین مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کچھی ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوے بھاگ چھلگری ٹنگوٹی جلال خان کھٹن ودیگر علاقوں میں سیلابی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔