صحبت پور اور کچھی کے علاقوں میں مختلف قبائلی تصادم فائرنگ کے واقعات چھ افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) صحبت پور اور کچھی کے علاقوں میں مختلف قبائلی تصادم فائرنگ کے واقعات چھ افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق صحبت پور کے قریب ارڈی 298 اور ارڈی 309 کے علاقوں میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ سے ایک راہ گیر محمد رفیق سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کو صحبت پور ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کچھی کے علاقے بالا ناڑی کے گوٹہ مصری خان میں گرانی قبیلے کے دو گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے دوران تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پاکر مزید تحقیقات شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *