Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (این این آئی) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی نمائندہ وفد نے پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں معزز شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی المناک شہادت پر ان کی رہائش گاہ جا کر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹری مالیات محمد یوسف خان کاکڑ، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی، گل محمد صاحب، باچا خان کاکڑ، حاجی عمر شاہ آفریدی، روحیل خان، دوران خان اور پارٹی کے دیگر رہنما و کارکنان شامل تھے۔ وفد نے شہید جج عبدالحکیم کاکڑ کی پیشہ ورانہ دیانت داری، غیر جانبداری، قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور آئین و قانون کے تحفظ کے لیے ان کی گرانقدر خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری عملی زندگی دیانت، جرات، فرض شناسی اور اصول پسندی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے، جسے ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ وفد نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید عبدالحکیم کاکڑ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام، جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے، ان کی تمام نیکیوں کو شرفِ قبولیت بخشے اور ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور تمام سوگواران کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ بعد ازاں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نمائندہ وفد نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مرحوم رکن عزیز اللہ شموزئی کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹوں خلیل الرحمٰن شموزئی، وسیم الرحمٰن شموزئی اور ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قومی، سیاسی، سماجی اور تنظیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے کہا کہ مرحوم عزیز اللہ شموزئی نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، پشتون قومی تحریک اور عوامی جدوجہد کے لیے ہمیشہ خلوص، دیانت داری اور ثابت قدمی کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ان کی قومی شعور اور عوامی وابستگی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا، جبکہ پارٹی ان کی خدمات کو ہمیشہ اپنے لیے ایک قیمتی سرمایہ تصور کرتی رہے گی۔ پریس ریلیز کے آخر میں وفد نے دونوں مرحومین کی قومی، سماجی، عوامی اور تنظیمی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمتِ کاملہ میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔