Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) پر ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان کے صوبائی صدر ملک عمران اللہ کاکڑ نے یومِ شہداء پولیس کے موقع اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پولیس کے وہ بہادر افسران اور جوان، جنہوں نے وطن کے امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس و دیگر فورسز کی عظیم قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ ان بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ عزت اور احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
ملک عمران اللہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں پولیس فورس سمیت سیکیورٹی فورسز انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ دہشت گردی، جرائم اور امن دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ان شہداء کے اہلِ خانہ پوری قوم کا سرمایہ ہیں، اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ان کی ہر ممکن فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سانحہ زیارت میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کی دلیری اور شجاعت کو مثالی قرار دیتے ہوئے انکو پورے پاکستان کیلئے باعث فخر قرار دیا گیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے مشن کو سلام پیش کرتے ہوئے ملک میں امن، قانون کی حکمرانی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر مثبت اقدام کی حمایت جاری رکھے گی۔
آخر میں انہوں نے تمام شہداء پولیس کے درجات کی بلندی، زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی اور پاکستان کے امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ک ملک وقوم کیلئے جان کی قربانی دینے والے شہداء کے بچوں کی اعلی تعلیم اور لواحقین کی ہر ممکن دادرسی کو یقینی بناتے ہوئے اس کو خصوصی طور پر بجٹ کا حصہ بنائیں۔