شارجہ نے آبنائے ہرمز کے باہر تجارت کیلئے نیا روٹ ڈھونڈ لیا آبنائے ہرمز کے باہر خلیج عمان میں واقع خورفکان پورٹ سے تجارت کا فیصلہ کیا ہے،امارتی میڈیا

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے آبنائے ہرمز کے باہر خلیج عمان میں واقع خورفکان پورٹ سے تجارت کا فیصلہ کیا ہے۔اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق چین سے گاڑیوں کی بڑی کھیپ خورفکان پورٹ پہنچے گی، چین کے شیاوموہ بندرگاہ اور خورفکان کے درمیان براہِ راست بحری مال برداری کا نیا روٹ شروع ہو گیا ہے، نئے تجارتی روٹ سے گاڑیوں کی ترسیل کا وقت 3 سے 5 دن تک کم ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *