Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد ہلاک جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح پْرعزم ہیں اور فتنہ الہندوستان سمیت تمام دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی شاہد رند نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ریاستی ادارے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری عزم کے ساتھ ادا کر رہے ہیں۔