Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

برلن(سپورٹس ڈیسک)سپین، امریکا، فرانس اور بیلجیم کی ٹیمیں فیبا ویمنز باسکٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ میگا ایونٹ کے گروپ مرحلے کے اختتام پر جرمنی اور چین نے اپنے اپنے گروپس میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے کوالیفائنگ را ¶نڈ میں جگہ بنالی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام فیبا ویمنز باسکٹ بال ورلڈ کپ کا 20 ایڈیشن جرمنی میں جاری ہے جس میں شائقین باسکٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔جرمنی نے گروپ اے کے میچ میں مالی کو 58 کے مقابلے 83 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دی۔ فریڈا بونر نے 21 پوائنٹس بنائے، جن میں 3 پوائنٹس کے 4 کامیاب شاٹس شامل تھے جبکہ لوئیسا گائزلزودر نے 17 پوائنٹس سکور کیے۔ گروپ اے میں سپین نے جاپان کو 59 کے مقابلے میں 79 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور براہ راست کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ایانا مارٹن نے 20 جبکہ آوا فام نے 16 پوائنٹس اور 10 ری با ¶نڈز بنائے۔ گروپ ڈی میں چین نے اٹلی کو 51کے مقابلے میں 71 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہان شو نے 19 پوائنٹس اور 10 ری با ¶نڈز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی۔ چین کی ٹیم (آج) بدھ کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پورٹو ریکو کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ اٹلی کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا اور فاتح ٹیم سپین کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے گی۔ دفاعی چیمپئن امریکا نے چیکیا کو 64 کے مقابلے میں 105باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر گروپ ڈی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ برینا اسٹیورٹ نے 19 پوائنٹس، 7 ری با ¶نڈز اور 6 معاون پاس دیے۔ گروپ بی میں فرانس نے نائیجیریا کو 56 کے مقابلے میں 111باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی۔فرانس نے ایک میچ میں 3 پوائنٹس کے 22 کامیاب شاٹس لگا کر ٹورنامنٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ گابی ولیمز نے 25 پوائنٹس بنائے۔ ہنگری نے جنوبی کوریا کو 73 کے مقابلے میں 82باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گروپ سی میں بیلجیم نے آسٹریلیا کو 68 کے مقابلے میں 80سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور براہ راست کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایما میسیمان نے 22 پوائنٹس، 10 ری با ¶نڈز اور 8 معاون پاس کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ادھر پورٹو ریکو نے آخری کوارٹر سے قبل 7 پوائنٹس کے خسارے کو ختم کرتے ہوئے ترکیہ کو 71 کے مقابلے میں 75پوائنٹس سے شکست دے دی۔ اریلا گوارینتس نے 21 پوائنٹس جبکہ ایمانی مک گی-اسٹافورڈ نے 16 پوائنٹس اور 14 ری با ¶نڈز بنائے۔