سول ایوی ایشن حکام اور حکومت ائیر لائنز کی جانب سے کرایوں میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ قومی شاہراہوں پر آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں کے بعد سفر غیر محفوظ ہوچکا ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس موقع سے فائدہ اٹھائے ہوئے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز نے اپنے کرایوں میں کئی سو گنا اضافہ کردیا ہے جو عام شہریوں کے بس میں نہیں ہے سول ایوی ایشن حکام اور حکومت ائیر لائنز کی جانب سے کرایوں میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہاکہ اسوقت صوبے میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے باعث عوام میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے قومی شاہراہوں پرسفر کرنا بہت مشکل ہوچکا ہے جس کے بعد عوام کے سفر کا واحد سہارا ائیر لائنز رہ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر دہشت گردی کے واقعات کے بعد پی آئی اے،جناح فلائی سمیت دیگر ائیر لائنز میں مسافروں کے رش کی وجہ سے ائیر لائنز نے اپنے کرایوں میں کئی سو گنا اضافہ کردیا ہے کوئٹہ سے کراچی، اسلام آباد، لاہور کیلئے یک طرفہ کرایہ 80ہزارسے 1لاکھ روپے تک وصول کیا جارہا ہے جوہر شہری کے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ائیر لائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کے بعد لوگوں اپنے مریض دوسرے صوبوں میں ڈاکٹروں کے پاس لے جانے میں سخت مشکلات درپیش آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ائیر لائنز کی جانب سے کرایوں میں اضافے پروفاقی و صوبائی حکومت اور سول ایوی ایشن کے حکام نے آنکھیں بند کررکھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *