سوات میں پولیس سٹیشن کے باہر خودکش دھماکے میں 14 افراد شہید ، 15 سے زائد زخمی

پشاور[ویب ڈیسک]صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی انتظامیہ کے مطابق کبل پولیس سٹیشن کے باہر ہونے والے دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ترجمان ریسکیو 1122 بلال فیضی کے مطابق نو افراد کی لاشیں سینٹرل ہسپتال سیدو شریف جبکہ کبل ہسپتال نے پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب تھانے کے قریب کچھ لوگ امن مظاہر کررہے تھے ۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔ اُن کے بقول بہادر پولیس جوانوں نے جان دے کر خودکش بمبار کو تھانے کے اندر جانے سے روکا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کبل خودکش دھماکے اور اس میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ ہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *