Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی صدر نورزمان کاکڑ،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمدابراہیم زہری،نائب صدر حضرت علی اچکزئی،جوائنٹ سیکرٹری اسلم کھیتران،حاجی کریم بلوچ اور پریس سیکرٹری خالد جاویدنے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان اورچیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان سلیکشن بورڈ میں پروموشن کے میٹنگ کو تین مہینے گزرنے کے باوجود منٹس جاری نہیں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے صوبہ بھر کے تمام آفیسروں میں شدید بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے لہذا صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ سلیکشن بورڈ میں پروموشن میں شامل گریڈ17سے گریڈ20تک تمام آفیسروں کے پروموشن منٹس فوری طور پر جاری کئے جائیں تاکہ افسران میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے