سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ محمد بن سلمان کاٹرمپ سے کشیدگی میں کمی لانے اور ایران پر حملوں سے گریز کرنے کا مطالبہ

ریاض (این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔سعودی ولی عہد نے ایران پر امریکا کی جانب سے بڑے حملوں کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر سے کشیدگی میں کمی لانے اور ایران پر حملوں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور پاکستان بھی امریکا پر زور دے رہے ہیں کشیدگی کم کرے۔ادھر قطری ثالثوں کا ایرانی وزیرِ خارجہ، ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور عمانی اہلکاروں سے رابطہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *