Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ریاض(انٹر نیشنل ڈیسک)اس سال کا بریدہ انٹرنیشنل ڈیٹس کارنیول شروع ہوگیا اور 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس سالانہ تقریب میں مملکت اور بیرونِ ملک سے کسانوں، تاجروں اور درآمد کنندگان مجتمع ہوتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کئی مقامات پر ثقافتی، سیاحتی اور تفریحی سرگرمیاں کھجور میلے کا حصہ ہیں جن میں قصیم کے زرعی ورثے کی نمائش کرنے والا ایک دیہی فارم نیز کنگ خالد کلچرل سینٹر میں ثقافتی اور کمیونٹی تقاریب شامل ہیں۔القصیم کا خطہ کھجور کے 11 ملین سے زیادہ درختوں کا مسکن ہے اور سالانہ تقریبا 578,000 ٹن کھجوریں پیدا کرتا ہے۔یہ میلہ ہر سال ایک اندازے کے مطابق 3.2 بلین سعودی ریال کی اقتصادی سرگرمیاں اور 4,000 سے زیادہ براہِ راست یا بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرتا ہے۔میلہ خوراک و زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کو بھی فروغ دیتا ہے جس سے معیشت کو ترقی دینے اور متنوع بنانے کے لیے سعودی ویژن 2030 کے اہداف میں مدد ملتی ہے۔