Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف مرکز نے جنوبی غزہ کی پٹی میں انسانی ردعمل کے منصوبے کے تحت محفوظ تعلیمی مراکز قائم کرنے اور چلانے کے لیے مکہ سکول کا افتتاح کر دیا ہے جس کی ابتدائی گنجائش ایک ہزار طلبا و طالبات پر مشتمل ہے جبکہ آئندہ مرحلے میں اسے بڑھا کر چار ہزار طلبا و طالبات تک پہنچا دیا جائے گا۔یہ سکول کا افتتاح غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی امداد کے لیے چلائی جانے والی سعودی عوامی مہم کے تحت اور متاثرہ اہم شعبوں بالخصوص تعلیمی شعبے کی معاونت کے دائرہ کار میں عمل میں آیا ہے تاکہ ہزاروں بچوں کو زیادہ محفوظ تعلیمی ماحول میں دوبارہ درس گاہوں میں واپس آنے کا موقع مل سکے۔افتتاحی تقریب میں تعلیمی، قومی، بین الاقوامی اور مقامی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ متعدد شخصیات اور علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی۔