Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ریاض (انٹر نیشنل ڈیسک)سعودی اتحادی بحریہ نے حدیدہ گورنیٹ میں حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ترجمان سعودی اتحاد کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ ڈپو، دھماکا خیز بوٹ ویئر ہاسز اور سمندری سرنگوں کو تباہ کر دیا گیا، اس آپریشن کا مقصد باب المندب میں بحری نقل و حرکت کی سلامتی کا تحفظ ہے۔ترجمان سعودی اتحاد کا کہناتھا کہ دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم بھی تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ سعدہ کے پہاڑی علاقے میں اسٹوریج تنصیب کو تباہ کیا گیا ہے جس میں 20 بیلسٹک میزائل موجود تھے۔دوسری جانب یمنی خبر ایجنسی کے مطابق تعز میں حوثی ملیشیا کے 250 عناصر زخمی اور ہلاک ہو گئے۔حوثی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر کنٹرول مضبوط کر رہے ہیں، دشمن جن چیزوں کا پرچار کر رہا ہے وہ محض خیالی فتوحات ہیں۔