ساہیوال، تین کمسن بچوں کو جبر اغوا کر لیا گیاجن میں ۱۱سالہ بچی بھی شامل ہے مقدمات درج، کوئی بچہ بازیاب نہ ہو سکا

ساہیوال(ویب ڈیسک)یہاں دو کمسن لڑکوں اور 11سالہ لڑکی کو جبر اغوا کر لیا گیا۔ چک 12گیارہ ایل میں محمد الطاف کے 17سالہ بیٹے محمد ہارون کو نا معلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا محمد ہارون رات کو مویشیوں کے ڈیرہ میں چارہ ڈالنے  کے لیے گیاتو واپسی پر نا معلوم ملزموں نے اغوا کر لیا گیا۔ چک 65بارہ ایل میں بشیر احمد کے بیٹے امین کو رشتہ دینے کا بہانہ بنا کر اپنے گھر احمد یار نے بلوا یا اور دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے۔ سدر ہ ٹاؤن 40بارہ ایل میں محمد ندیم محنت کش کی 11سالہ بھانجی آمنہ گھر کے گیٹ پر فقیر کو بھیک دینے گئی تو نا معلوم ملزم زبردستی اغوا کر کے کار میں فرار ہو گئے۔ پولیس صدر چیچہ وطنی اور شاہ کو ٹ نے محمد الطاف بشیر احمد اور محمد ندیم کی مدعیت میں تین مقدمات 365اور363ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *