Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گنداواہ جھل مگسی (این این آئی)سانحہ 8 اگست کوئٹہ کی برسی کے موقع پر بار ایسوسی ایشن جھل مگسی کی کابینہ نے میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب گنداواہ کا دورہ کیا اور سانحہ 8 اگست کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر بار ایسوسی ایشن جھل مگسی کے سرپرستِ اعلیٰ ایڈووکیٹ مشتاق احمد ترین، صدر محمد اسلم لاشاری، جنرل سیکرٹری زاہد حسین رڈ اور فنانس سیکرٹری محمد اشفاق ترین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی کے دن کوئٹہ میں باشعور اور قانون کی بالادستی کے علمبردار وکلاء کی ایک پوری نسل کو ہم سے چھین لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 8 اگست کے شہداء بلال انور کاسی، باز محمد کاکڑ، عسکر خان اچکزئی سمیت تمام شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ وکلاء برادری نے آئین، قانون، عدلیہ اور انصاف کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔بار رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سانحہ 8 اگست محض وکلاء برادری پر حملہ نہیں تھا بلکہ یہ آئین، قانون، عدلیہ اور نظامِ انصاف پر ایک سنگین وار تھا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں وکلاء برادری نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کی قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ قانون کے محافظ خوف کے سامنے سرنگوں نہیں ہوں گے۔