Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سانحہ بابڑہ ہماری تاریخ کا ایک دردناک باب ہے، جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ سانحہ بابڑہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ہمیں ہمیشہ انصاف، جمہوریت، امن اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کا درس دیتی رہیں گی۔اپنے جاری کردہ بیان میں انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ ہم سانحہ بابڑہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ان کی قربانیوں اور تاریخ کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی، ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہم ان کے مشن، جمہوری اقدار، امن اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی امن، عدم تشدد اور جمہوریت کے اصولوں پر قائم ہیں اور اپنے حقوق کے لیے پْرامن مگر مضبوط آواز بلند کرتے رہیں گے۔سانحہ بابڑہ کے شہداء کی قربانیاں آج بھی پشتون قوم کے سیاسی شعور کو جلا بخش رہی ہیں جو شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور پائیدار امن کے مطالبے کی علامت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہم بابڑہ کے شہدا کو یاد کرتے ہیں تو ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ باچا خان کے فلسفہ عدم تشدد کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔ اپنے حقوق کے لیے پْرامن مگر مضبوط آواز بلند کرتے رہیں گے۔ تاریخ کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ شہداء کی قربانیوں کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرتے رہیں گے۔