سابق صوبائی وزیر پی ایچ ای رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ افسوس

کوئٹہ(ویب ڈیسک)سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے صاحبزادے ثناءاللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر افسوس اور دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ ثناءاللہ اچکزئی کے انتقال کی خبر انتہائی تکلیف دہ اور دل آزردہ کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوان اولاد کا اچانک دنیا سے رخصت ہونا اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہے۔انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور غمزدہ خاندان کے دیگر افراد سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل اور کٹھن وقت میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحوم کو اپنی بے پناہ رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے، اور درجات بلند کرے اور لواحقین کو اس عظیم نقصان پر صبر و تحمل اور حوصلہ نصیب فرمائے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے اور مرحوم کے لیے آخرت کی تمام منزلیں آسان فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *