Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی)سابق صوبائی وزیر و رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاانہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ سے وابستہ شخصیات پر حملے ریاست کے امن اور قانون کی عملداری کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، جنہیں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔سردار عبدالرحمن نے شہداءکے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم شہداءکے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور دہشت گرد عناصر کے خلاف مو ¿ثر کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔