Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں مفتی عبدالغنی، مفتی عبداللطیف، مفتی یاسین، مفتی تیمور سمیت دیگر علمائے کرام شامل تھے ملاقات میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، دینی و دعوتی سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو 3 ستمبر کو سربندن میں منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی اس موقع پر وفد کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو عقیدہ ختم نبوت سے متعلق خوبصورت خطاطی پر مشتمل پورٹریٹ بطور تحفہ پیش کیا گیارکن صوبائی اسمبلی نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دینی و دعوتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور اس کے تحفظ کے لیے علمی، دینی اور پْرامن جدوجہد قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے وفد کی خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔