روس کے دارالحکومت ماسکو میں دھماکا، 3 افراد ہلاک دھماکے کے وقت کیفے میں ظہرانے کی تقریب جاری تھی،غیرملکی میڈیا

ماسکو(انٹر نیشنل ڈیسک)روس کے دارالحکومت ماسکو میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون دھماکا خیز مواد کیفے لائی تھی، جہاں گارڈ نے اسے روکنے کی کوشش کی تو دھماکا ہوگیا۔ روسی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد کیفے لانے والی خاتون کی شناخت سامنے نہیں آئی۔ہلاک افراد میں دھماکا خیز مواد لانے والی نامعلوم خاتون، سیکیورٹی گارڈ اور کیفے میں موجود ایک شخص مارے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کیفے میں ظہرانے کی تقریب جاری تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *