Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ماسکو (انڑ نیشنل ڈیسک)روس نے میسجنگ ایپ ٹیلیگرام کے شریک بانی اور ارب پتی کاروباری شخصیت پاویل دوروف پر دہشت گردی میں معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔روسی وفاقی سیکیورٹی سروس (ایف بی ایس)نے اپنے بیان میں کہا کہ 41 سالہ پاویل دوروف کو بین الاقوامی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلیگرام انتظامیہ کے سربراہ پاویل دوروف پر روسی فوجداری قانون کی دفعہ 205.1 دہشت گردانہ سرگرمیوں میں معاونت کے تحت جاری فوجداری تحقیقات کے سلسلے میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر مطلوب قرار دینے کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔روسی حکام کے مطابق پاویل دوروف نے ٹیلیگرام پر موجود متعدد ایسے چینلز، چیٹس اور بوٹس کو ہٹانے میں ناکامی دکھائی جو مبینہ طور پر یوکرین کی سیکیورٹی سروسز، دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے تخریب کاری، دہشت گردی، اجتماعی قتل اور سائبر فراڈ کی منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان سرگرمیوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ اربوں ڈالرز مالیت کا مالی نقصان بھی پہنچا۔پاویل دوروف نے تاحال ان الزامات پر کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے، جبکہ ان کے موجودہ مقام کے بارے میں بھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔