روسی دارلحکومت ماسکو میں ڈرون حملہ،8افراد ہلاک ہنگامی امدادی ٹیموں نے ایک بڑے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا،ریاستی گورنر

ماسکو(انٹر نیشنل ڈیسک)روس کے دارالحکومت ماسکو ریجن میں ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ماسکو ریجن کے گورنر آندرے وروبیوف نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ منگل کو فضائی دفاعی نظام نے ماسکو ریجن پر ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ نقصان ضلع چیخوف میونسپل میں ہوا، جہاں ڈرون حملوں کے باعث نووسیولکی صنعتی زون میں متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔گورنر کے مطابق ہنگامی امدادی ٹیموں نے ایک بڑے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا، تاہم ایک بجلی کے سب اسٹیشن اور ایک انتظامی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ سولنیشکووو گاؤں میں گرنے والے ڈرون کے ملبے سے ایک نجی رہائش گاہ اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آندرے وروبیوف نے بتایا کہ روسی فوج نے وولوکولامسک، کلین، چیخوف اور سریبریانو پرودسکی اضلاع میں ڈرونز کو نشانہ بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *