Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

راولپنڈی (این این آئی) کمسن گھریلو ملازم پر تشددکرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے 10 سالہ بچہ بازیاب کرا لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں کمسن گھریلو ملازم بچے پر مبینہ تشدد کی اطلاع پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بچے کو بازیاب کرانے اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچہ اوکاڑہ کا رہائشی ہے اور گزشتہ تین ماہ سے ملزم کے گھر ملازمت کر رہا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ سی پی او نے کہا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔