دو برس میں بدترین صورتحال کے لیے تیار ہیں، ایرانی نائب صدر جنگ کی صورتحال کے باوجود ایران میں انتظامیہ نے کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی،رضاعارف

تہران (انٹر نیشنل ڈیسک)ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران آئندہ 2 برسوں میں بدترین صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محمد رضاعارف نے کہا کہ جنگ کی صورتحال کے باوجود ایران میں انتظامیہ نے کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی۔سینئر مشیر مجتبی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر حملے کیے گئے تو میدان جنگ سے باہر اثرات ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کی جانب سے ڈھائی سوسال میں بنایا گیا گلوبل آرڈر تباہ کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *