دوسرے نعمان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں مانیار کلب اگلے رانڈ میں ینگ فائٹر شموز کے خلاف (کل) کھیلے گی

سوات (سپورٹس ڈیسک)دوسرے نعمان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں مانیار کلب اگلے راؤنڈ میں ینگ فائٹر شموز کے خلاف (کل)بدھ کو بلو گرام فٹ بال گراؤنڈ سوات میں کھیلے گی۔مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان نے بتایا کہ مانیار کلب اگلے رانڈ میں ینگ فائٹر شموز کے خلاف میچ کو آسان نہیں لے گی بلکہ مانیار کلب کے کھلاڑی بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران مانیار کلب کے کھلاڑی اگر میدان میں متحد ہو کر جذبے کے ساتھ کھیلے تو انشا اللہ میچ میں بہتر رزلٹ آنے کی تواقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *