دوسرا آل پاکستان حاجی محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے شروع ہو گا

ڈیرہ غازی خان (سپورٹس ڈیسک) دوسرا آل پاکستان حاجی محمد (وطیقہ) میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے شاہین فٹ بال اکیڈمی گراؤنڈ سٹی پارک ڈیرہ غازی خان میں شروع ہوگا۔ اور بلوچستان کی مشہور ٹیم چمن فٹ بال کلب ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد سجاد سجو نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ملک کے مختلف شعبہ جات سمیت چاروں صوبوں کی نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر پہلی ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ ونر ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کو 200,000 روپے کے ساتھ انعام دیا جائے گا۔ دوسرے انعامات کے علاوہ رنر اپ ٹرافی کے ساتھ 100,000۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *