Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں پی سی بی مینجمنٹ کو کپتان بابر اعظم کو انگلش میڈیا سے دور رکھنے کی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ایک انٹرویومیں پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ 1992، 1996 اور 2001 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والے وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ ایک مشکل دورہ ہوتا ہے جہاں انگلش میڈیا غیر ضروری طور پر مہمان ٹیم کو خبروں میں الجھانے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ان کی خصوصی نگاہ ہوگی۔کپتان نے کہا کہ بابر اعظم ایک تجربے کار کھلاڑی ہیں، اچھا ہوگا کہ پی سی بی مینجمنٹ انہیں انگلش میڈیا سے دور رکھے اور انگلش میڈیا میں سابق کپتان شان مسعود کو زیادہ بھیجا جائے،وہ وہاں کھیل چکے ہیں، انھیں انگلش میڈیا سے بات کرنے کا بہتر تجربہ ہے۔انہوں نے کہاکہ شان مسعود کے علاوہ امام الحق اور محمد عباس بھی اچھا انتخاب ہو سکتے ہیں۔