Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پنجگور(ویب ڈیسک) پنجگور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نادار،بیوہ اور بے روزگارافراد میں نوبت لسٹ کیٹوکن کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا.تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ ایف سی پنجگور رائفلز بریگیڈئیر نادر محی الدین تھے. اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پنجگور،ڈپٹی کمانڈنٹ،سیاسی و سماجی شخصیات اور یتیم اور بیواؤں سمیت بے روزگار نوجوان ایک بڑی تعداد میں موجود تھے.نوبت لسٹ ٹوکن کی تقسیم کے حوالے سے ہیڈکوارٹر پنجگور رائفل، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میں نوبت لسٹ ٹوکنز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں مقررین نے حقداروں کو اْن کے حق پہنچنے اور معاشرے کے غریب، بیواؤں،ناداروں اور معذور افراد کی معاونت کے لیے مستحق اور نادار افراد 302 عدد ٹوکنز
تقسیم کیے گئے۔مقرتین نے کہا کہ معاشرے میں بسنے والے یہی طبقات اصل میں ضرورت مند ہیں اور اْن کی مدد کرنے سے رب کی رضامندی کے ساتھ معاشرے میں بہتری آئے گی اور ان لوگوں میں احساس کمتری کا جو احساس پایا جاتا ہے وہ ختم ہوگا اور معاشرے میں انصاف اور برابری کا راج ہوگا.کمانڈنٹ ایف سی پنجگور رائفلز نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور معاشرے کے اصل حقداروں کو اْن کا حق ملے گا.اور یتیم بیوہ اور ناداروں کے گھروں میں معاشی بہتری لانے اور اْن کے گھروں کے بجھے چولہے جلانے سے ہماری دل کو سکون ملے گا.