Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تل ابیب (انٹر نیشنل ڈیسک)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ ایک نئی دستاویزی فلم میں لگائے گئے ان الزامات کو”واضح طور پر مسترد“کرتی ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں عام شہریوں کے قتلِ عام کے بارے میں ہیں۔ ایک دن قبل وینس میں پریمیئر کے موقع پر اس فلم پر ناظرین نے 25 منٹ تک تالیاں بجائیں۔اسرائیلی فلم میں 24 مختلف اسرائیلی فوجی یا غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دینے والے انٹیلی جنس اہلکاروں سے گفتگو کا استعمال کیا گیا جنہوں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔ سوالوں کا جواب دینے والوں نے بتایا کہ انہیں محسوس ہوا کہ انہوں نے قتل کے کارخانے یا کسی ہلاکت خیز ویڈیو گیم میں کام کیا۔اسرائیلی فوج نے فلم میں گمنام شہادتی بیانات کے استعمال پر تنقید کی اور کہا کہ اس فلم کی “تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ میں اپنی جارحیت کے دوران “شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم از کم کرنے کے لیے بے مثال کوششیں کرتی ہے۔