دادو میں اسکول جانے والی طالبات سمیت 5 لڑکیاں لاپتا، آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیامعصوم بچیوں کی گمشدگی میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، ایس ایس پی دادو

دادو(ویب ڈیسک) ضلع دادو کے شہر میہڑ میں اسکول جانے والی تین طالبات سمیت مجموعی طور پر پانچ لڑکیوں کی مبینہ گمشدگی کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق تمام واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلو ¶ں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق لاپتا ہونے والی طالبات میں فاطمہ جانوری، روشنی تیونو اور تنزیلہ پنہور شامل ہیں، جو آٹھویں جماعت کی طالبات اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبات ہیں۔ذرائع کے مطابق میہڑ سے بروہی برادری کی دو مزید نوجوان لڑکیوں کے بھی لاپتا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد شہر سے مجموعی طور پر پانچ لڑکیوں کی گمشدگی سامنے آئی ہے۔ واقعے کا آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام پہلو ¶ں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور خصوصی ٹیمیں بچیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔دوسری جانب ایس ایس پی دادو نے کہا کہ معصوم بچیوں کی گمشدگی میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *