خیبر پختونخواہ انڈر-17 فٹ بال دو ٹیموں کے لئے 46 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

پشاور(سپورٹس ڈیسک)خیبر پختو نخواہ انڈر-17 فٹ بال دو ٹیموں کے لئے 46 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین، سلیکشن کمیٹی اسرار بنگش نے بتایا کہ منتخب ٹیمیں نیشنل انڈر-17 فٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی یہ چیمپئن شپ آئندہ ماہ ستمبر سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ چیئرمین، سلیکشن کمیٹی اسرار بنگش نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اوپن ٹرائلز میں صوبہ بھر سے چھ سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کھلاڑیوں کی  چنا سلیکشن کمیٹی نے میرٹ کی بنیاد پر کیا ہے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں خیر سے محمود خان، سدیس، محمد اویس، علی احمد، کاشف اور انیس، ٹانک سے محمد سہیل خان، نوید اللہ، محمد حسنین اور نعمان، لکی مروت سے عبید، محمد سعد، حذیفہ اور ولی اللہ،افان اور نعمان، نارتھ وزیرستان سے محمد عالم، سہیل احمد،مصطفی، عاطف، محمد موسی اور محمد مسعودڈی آئی خان سے محمد بلال اور مبشر، چترال سیارماد سرور اور احسن منظور، سوات سیفاروق حسین اورعبداللہ، پشاور سیافنان اور ساحل،بنوں سے فرحان زیب، عیسی، ثاقب، تیمور خان اور آفاق، چارسدہ سے حسن زیب اور دانیال،لوئر دیر سے حماد اور ریحان اللہ، اپر دیر سے حضرت عباس، باجوڑ سے حارث خان، بونیر سے منصور،نوشہرہ سے حمزہ، کرم سے اکرم، کرک سے آیان اور نوشہرہ  مدثر سے شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *