خضدار میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق

خضدار(ویب ڈیسک) خضدار میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو خضدار کے علاقے واقعہ شہزاد ٹاؤن / شوخڑو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔علاقائی ذرائع کے مطابق مقتول دوسال قبل اغواء ہونے والی خاتون اسماء جتک کے والد ہیں۔ واضح رہے کہ اسماء جتک نے گزشتہ روز ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں انہوں نے مختلف الزامات عائد کیے تھے۔واقعہ کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *