حکومت کاگندم کی کاشت کیلئے کسانوں کو 1500سپر سیڈرز دینے کا فیصلہ

لاہور(کامرس ڈیسک) پنجاب حکومت نے پی کیپ پروگرام کے تحت رواں سال گندم کی کاشت کے لئے کسانوں کو 1500سپر سیڈرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سپر سیڈرز پرحکومت کی جانب سے60فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ40فیصد رقم کی ادائیگی کسان کرے گا۔ کسان سپرسیڈرز 25 مختلف کمپنیوں سے خرید سکتا ہے۔سپرسیڈرز کے استعمال سے فی ایکٹر پیداوار ی لاگت کم ہو جاتی ہے۔ کسانوں کو سپر سیڈرزفراہم کرنے کا مقصد فصلوں کی باقیات کے بہتر انتظام اور جدید مشینری کے فروغ کے ذریعے ماحول دوست کاشتکاری کو فروغ دینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *