حکومت بھتہ لیوی لگا رہی ہے، جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

 لاہور (این این آئی)جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بھتہ لیوی لگا رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہاکہ 7 اگست کو ملک بھر کی شاہراہوں کو بند کر دیں گے، سب کو بتائیں گے کہ حکمران طبقہ کیسے عوام کے پیسوں پر ڈاکا ڈال رہا ہے، ہم پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سے رابطہ کریں گے اور سب کو ایک پیج پر لائیں گے۔حافظ نعیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کا اوگرا سے کیا تعلق ہے؟ طالب علم کی آمدنی پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا، اس سے بھی پیٹرولیم لیوی لی جارہی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت بھتہ لیوی لگا رہی ہے، یہ جگا ٹیکس ہے، اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول لیوی اور ناجائز ٹیکسز ختم کر دیے جائیں تو پیٹرول کی قیمت 200 روپے کم ہو جائے گی، پیٹرول لیوی اور دوسرے ٹیکسز کا عالمی مارکیٹ سے کیا تعلق ہے، یہ لوگ اپنی مراعات میں اضافہ کرتے ہیں اور عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالتے ہیں، آئی پی پیز سے معاہدہ کہاں تک پہنچا ؟ بتایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *