Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان نے ضلع خضدار میں اسما ء جتک کے خاندا ن کے افراد کے قتل کی تحقیقات کے لیے آٹھ رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی قائم کردی، کمیٹی 15 روز میں اپنی رپورٹ اور سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی واقعے کے حقائق اور اس سے جڑے حالات کا تعین کرے گی جبکہ متعلقہ حکام کے ردعمل کا جائزہ لے کر کسی کوتاہی یا غفلت کی صورت میں اس کی نشاندہی بھی کرے گی۔کمیٹی کے چیئرمین کمشنر قلات ڈویژن ہوں گے، جبکہ ڈپٹی کمشنر حب، ڈپٹی کمشنر آواران اور سپرنٹنڈنٹ پولیس حب ارکان ہوں گے۔ ایس پی حب کو کمیٹی کا ممبر کم سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور اسپیشل برانچ کے نمائندے بھی کمیٹی میں بطور ارکان شامل ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی واقعے سے متعلق حقائق اور حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ متعلقہ حکام کی ذمہ داری کا تعین کرے گی اور قانون کے مطابق جہاں ضروری ہو ذمہ داری مقرر کرنے کی سفارش کرے گی۔کمیٹی اپنی تحقیقات کی روشنی میں مناسب قانونی، انتظامی اور سیکیورٹی اقدامات کی سفارش بھی کرے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ ریکارڈ طلب، متعلقہ حکام سے معلومات حاصل اور کسی افسر یا ماہر کو معاونت کے لیے طلب کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔محکمہ داخلہ کے مطابق کمیٹی کو ضرورت پڑنے پر کسی بھی سرکاری محکمے، ضلعی انتظامیہ، پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معاونت حاصل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔