Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک )حکومت بلوچستان نے سورینج کوئلہ کان حادثہ کی تحقیقات چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعلیٰ نے سی ایم آئی ٹی کو موقع پر جاکر واقعہ تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے چیئرمین سی ایم آئی ٹی بشیر احمد بنگلزئی کی سربراہی میں سی ایم آئی ٹی واقعہ کی تحقیقات کرے گی انکوائری میں حادثے کی اصل وجہ، متعلقہ حکام کی کارکردگی اور ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔چیف منسٹر انسپکشن ٹیم دو ہفتوں میں انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کرنے کریگی یاد رہے کہ 0 جولائی کو کوئٹہ کے علاقے سورینج میں کوئلہ کان حادثے میں 34 کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔