حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات پر دُکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہیں ، پشتونخوامیپ

ژوب (این این آئی )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی پریس ریلیز میں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل طوفانی بارشوں کے نتیجے میں اکاخیل قبیلے کے کئی افراد شہید ہوئے تھے، جبکہ حالیہ بارشوں میں کلی تورہ خلہ میں ایک معصوم بچہ شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسی طرح کلی تورہ خلہ، بادنزئی، پلن حرمزئی، شہر کے مختلف علاقوں، مینہ جات، دور دراز دیہی علاقوں، زرعی زمینوں اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور نقصانات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مو ثر اقدامات کیے جائیں۔ نیز آئندہ ایسے سانحات سے بچا و  کے لیے حفاظتی بند (ڈائکس) تعمیر کیے جائیں، ندی نالوں کی بروقت صفائی اور بحالی کو یقینی بنایا جائے، اور انسانی آبادیوں، زرعی زمینوں اور فصلوں سے سیلابی پانی کا رخ محفوظ طریقے سے موڑنے کے لیے پیشگی اور مو ثر منصوبہ بندی کی جائے، تاکہ مستقبل میں جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *