حاجی شہر کے قریب این 65 قومی شاہراہ پر مسافر بس پر فائرنگ ڈرائیور جاں بحق دو مسافر زخمی ہوگئے

بولان(این این آئی)کچھی کے علاقے حاجی شہر کے قریب این 65 قومی شاہراہ پر گزشتہ شب صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور شمود الحق ولد محمد علی سکنہ کوئٹہ موقع پر شہید ہوگئے جبکہ مسافر حضرت گل ولد نور گل سکنہ موسیٰ خیل زخمی ہوگئے واقعے کے بعد لاش اور زخمی کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی گئی واقعے کے بعد ٹرانسپورٹرز و مسافروں نے احتجاج قومی شاہراہ بند کرکے ہر طرح کی ٹریفک معطل کردی اور پولیس کے خلاف امن کی بحالی میں ناکامی پر شدید نعرہ بازی کی بعد ازاں مقامی پولیس آفیسران سے مزاکرات کے بعد قومی شاہراہ بحال کردیا گیا واضح رہے کہ مزکورہ قومی شاہراہ این 65 پر خصوصاً بالاناڑی، حاجی شہر،کمبڑی پل اور بختیار اباد کے مقام پر ڈکیت گروہ آئے روز مسافروں ٹرانسپورٹرز کو لوٹنے رہتے ہیں پولیس قیام امن میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز اور مسافر ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی مزکورہ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں کے ڈکیت گینگ کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کیا تھا مگر وہ ایک محض دعویٰ ثابت ہوا تاہم آج دن تک مسافر اور ٹرانسپورٹرز اپنی جان جھوکوں میں ڈال کر اس روٹ پر سفر کرنے پر مجبور ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *