Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

گنداواہ/ جھل مگسی(ویب ڈیسک)گنداواہ پولیس کی چھاپہ مار کاروائی ڈکیتی کے مختلف واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گنداواہ ذوالفقار علی پندرانی اور ایس ایچ او سٹی گنداواہ عبدالرازق چنجنی نے سٹی تھانہ گنداواہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی پولیس تھانہ گنداواہ کی حدود سیڈ فارم میں ڈی آئی جی نصیرآباد، ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی کی ہدایات اور ایس ڈی پی او ذوالفقار علی پندارانی کی نگرانی میں ایس ایچ او گنداواہ عبدالرازق چنجنی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گنداواہ و گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث دو ملزمان محمد عالم ولد چھٹہ خان اور طارق حسین ولد قائم خان لاشاری کو گرفتار اور گزشتہ روز ہندو تاجر کے دکان سے ڈکیتی کا مسروقہ سامان 68 ہزار روپے، دو موبائل فونز اور ایل سی ڈی بھی برآمد کرلی گرفتار ملزمان میں سے ایک محمد عالم ولد چٹھہ خان پہلے ہی تھانہ سٹی گنداواہ کو ایف آئی آر نمبر 22/2026 زیر دفعہ 457 اور 380 پی پی سی میں مطلوب تھا ملزمان کی گرفتاری سے دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور اضافی ساتھیوں کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔بعد ازاں تھانہ سٹی گنداواہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندو پنچایت کے اراکین نے جھل مگسی پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او پولیس ٹیم کو ان کی بروقت کارروائی، مسروقہ مال کی برآمد اور ملزمان کی گرفتاری کے اعتراف میں پھولوں کے ہار اور مٹھائیاں پیش کی گئی