Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (این این آئی)ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہاہے کہ جو لوگ ہر روز سندھ پر تنقید کرتے ہیں، وہ پہلے حالیہ بارشوں کے بعد لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کی صورتحال قوم کو دکھائیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب پاکستان کا حصہ ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے۔ ہم کسی صوبے کے عوام کے خلاف نہیں لیکن پنجاب حکومت کی نااہلی اور دوہرے معیار پر ضرور سوال اٹھاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ ہر روز سندھ پر تنقید کرتے ہیں، وہ پہلے حالیہ بارشوں کے بعد لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کی صورتحال قوم کو دکھائیں،چند گھنٹوں کی بارش نے ترقی کے تمام دعوو ¿ں کی حقیقت کھول کر رکھ دی۔ سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پر چلنے والی تشہیری حکومت کی کارکردگی پانی میں بہتی ہوئی پوری قوم نے دیکھ لی۔ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہاکہ سندھ پر انگلی اٹھانے سے پہلے وہاں کے صحت کے نظام، بڑے سرکاری اسپتالوں اور عوامی خدمات کا بھی موازنہ کر لیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ تنقید حقائق کی بنیاد پر ہونی چاہیے، پروپیگنڈے کی بنیاد پر نہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم ان لوگوں میں سے نہیں جو مشکل وقت میں ملک چھوڑ کر چلے جائیں، ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،ہم شہیدوں کے وارث ہیں، اور پاکستان کے لیے ہر قربانی دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہاکہ پنجاب حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ حکومت صرف لاہور یا رائے ونڈ تک محدود نہیں ہوتی۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب اور صوبے کے دور دراز اضلاع بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنا لاہور، اگر ترقی صرف چند شہروں تک محدود رہے تو اسے عوامی خدمت نہیں بلکہ سیاسی نمائش کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہاکہ پاکستان کے عوام نعروں اور اشتہارات سے نہیں، بلکہ عملی کارکردگی سے فیصلے کرتے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ نمائشی سیاست چھوڑ کر عوام کے حقیقی مسائل حل کیے جائیں۔