جرگہ پشتونخوا وطن کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی،پشتونخوا میپ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی سینئر نائب صدر اور ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی، صوبائی نائب صدر وڑانگہ لونی، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان اور دیگر صوبائی ایگزیکٹیوز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کوبحرانوں سے نجات دلانے کی نشاندہی پارٹی چیئرمین اور قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کر دی ہے اور یہ راہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیاسی جمہوری نکات اورجدوجہد میں مضمرہے۔گزشتہ روزتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی کال پر عمران خان کے قید میں 3سال مکمل ہونے پر جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع و علاقوں میں کامیاب احتجاجی ریلیوں و اجتماعات کے انعقاد پر پارٹی کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلط نام نہاد حکمرانوں کے ذریعے ملک کو جمہوری طرز پر چلانا، ان کے ذریعے آئین کی بالادستی و جمہور کی حکمرانی کو قائم رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہیں،سیاسی عدم استحکام سے ملکی بحرانوں میں مزید اضافہ ہوگا۔بیا ن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتی کرپشن نے ناصرف اداروں کو مفلوج کردیا ہے بلکہ شدید معاشی بحران، مہنگائی، بیروزگاری، صنعتوں کی بندش،سرمایہ کاری نہ ہونے، عوام کی قوت خرید مسلسل کمی سب سے بڑھ کرسخت ترین بدامنی کی صورتحال نے عوام کوسخت اذیت سے دوچار کردیا ہے۔ 8فروری کے انتخابات میں زرو زور کے ذریعے نیلامی کے اسمبلیوں میں من پسند لوگوں کو پہنچایا گیا اور انہیں اقتدار سونپ کر پارلیمنٹ کی بے توقیری کی گئی، آئین اور جمہوریت کو پائمال کیا گیا، 26ویں 27 ویں آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ اور میڈیا کی آزادی چھین لی گئی، مائنز و منرل بلز کے تحت عوام کے وسائل، زمینوں، جنگلات، معدنیات پر قبضہ کی راہ ہموار کی گئی۔ ہمارے عوام ان مسلط حکمرانوں اور عوام کے میڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں اور نااہل حکمرانوں پر عوام پر مسلط کرنے والوں کا احتساب کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں ہر ضلع و علاقے میں خوف و ہراس کاماحول ہے، حکومت رٹ ریڈزون کے علاوہ کئی بھی دکھائی نہیں دیتی جبکہ عوام کا سر و مال مکمل طور پر غیر محفوظ ہوچکا ہے۔اور پشتونوں کے تجارت، روزگار، کاروبار کا مکمل خاتمہ کرتے ہوئے ان کے کروڑوں روپے کے گاڑیوں، ٹرکوں، املاک کو جلانے، نقصانات پہنچانے اور خون ناحق بہانے سے بھی دریغ نہیں کیا جاتا۔ ظلم و جبر اور اذیت کی اس صورتحال میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کا کوئٹہ اور پشاور میں پشتونخوا وطن کے عوام کا جرگہ خوش آئند ہے۔ کوئٹہ کا سہہ روزہ جرگہ 31,30اگست اور یکم ستمبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ یہ جرگہ پشتونخوا وطن کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی اور اجتماعی دانش کے ذریعے موجودہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *