جاپان کے علاقے چیبا میں 367ملی میٹر بارش، 4 افراد ہلاک25ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل،7ہزارمسافر ائیرپورٹ پر پھنس گئے

ٹوکیو( انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)جاپان کے مشرقی علاقے چیبا میں ریکارڈ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے 4 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دارالحکومت ٹوکیو سے نزدیک چیبا شہر میں 24 گھنٹوں میں 367 ملی میٹر بارش ہوئی۔25ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جبکہ خراب موسم کے باعث 7 ہزار سے زائد مسافر ایئر پورٹ پر پھنس گئے ہیں اور درجنوں ریل گاڑیاں منسوخ اور مرکزی شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔طوفانی بارش کے بعد شہر میں ہنگامی حالت کا ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن کے لیے فوج کی مدد حاصل کر لی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *