Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)جاپان کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کا طاقت ور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔زلزلے کے نتیجے میں جاپانی محکمہ موسمیات نے 1 میٹر تک بلند سونامی لہروں کی وارننگ جاری کر دی۔جاپانی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں کے گرنے، متعدد افراد کے زخمی ہونے اور بعض علاقوں میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت جاپان کے شنڈو اسکیل پر اب تک کی ممکنہ طور پر بلند ترین ریڈنگز میں شمار کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ ادارے صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔