Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک )جاپان کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جہاں مسلسل پانچویں روز درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، جو 2010 کے بعدسے اپنی نوعیت کا طویل ترین سلسلہ ہے۔ شنہوا کے مطابق جاپان کی محکمہ موسمیات سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وسطی جاپان کے چھ شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جن میں ٹوکائی خطے کے چاروں صوبے شیزوکا، گیفو، میئے اور آئچی شامل ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق میئے کے شہر کوانا میں درجہ حرارت 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ، گیفو کے شہروں مینو اور تاجیمی میں بالترتیب 40.8 اور 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح شیزوکا کے شہر ہاماماتسو میں درجہ حرارت 40.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آئچی کے شہر ٹویوٹا میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب یاماناشی کے شہر کوفو میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو رواں سال ٹوکائی خطے سے باہر پہلا مقام ہے جہاں انتہائی شدید گرمی کا دن ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے رواں سال اپریل میں کوکوشوبی کی اصطلاح متعارف کرائی تھی، جو ایسے دن کے لیے استعمال کی جاتی ہے جب درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے، تاکہ عوام کو شدید گرمی سے بروقت آگاہ کیا جا سکے۔