ثالث ممالک کیساتھ پیغامات کا مذاکرات نہیں، عباس عراقچی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ثالث ممالک پاکستان اور قطر ایران کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں، تاہم پیغامات کا تبادلہ جاری ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کی دھمکیوں یا طاقت کے مظاہرے سے خوفزدہ نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *